۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ ڈاکٹر سید محمد نقوی

حوزہ/ اسرائیل،امریکہ اور عرب ریاستیں خطے کے امن کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔یہ شیطانی اتحاد اپنی سالمیت و بقا کی جنگ دوسروں کے کندھے پر سوار ہو کر لڑنا چاہتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں حوزہ علمیہ جامعہ مدینۃ العلم براۓ طلباء و طالبات کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید محمد نجفی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید کے لواحقین، رہبر معظم انقلاب اسلامی اور عوام کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل،امریکہ اور عرب ریاستیں خطے کے امن کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔یہ شیطانی اتحاد اپنی سالمیت و بقا کی جنگ دوسروں کے کندھے پر سوار ہو کر لڑنا چاہتا ہے۔خود کو سپر پاور قرار دینے والی طاقتیں اندر سے کھوکھلی ہوتی جارہی ہیں۔امریکہ اقتصادی اعتبار سے تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے۔اسرائیل کی غاصب ریاست کا خاتمہ ایک اٹل حقیقت ہے جو بہت جلد پوری ہو کر رہے گی۔

ممبر نصاب کمیٹی وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کو کسی بھی اسلامی ملک کی ایٹمی طاقت بننا برداشت نہیں، امریکہ، اسرائیل پورے عالَمِ اسلام اور ایٹمی طاقت کی وجہ سے بالخصوص پاکستان اور ایران کے مشترکہ دشمن ہیں۔

علامہ ڈاکٹر سید محمد نقوی نے کہا کہ عرب حکومتوں کے اسرائیل سے دوستی کے بھیانک نتائج ایران کے ایٹمی سائنسدان کی شہادت سے سامنے آنا شروع ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ، اسرائیل سے کسی خیر کی توقع رکھنا خود فریبی ہے، اُمت مسلمہ کی وحدت کو یقینی بنا کر تینوں شیطانی طاقتوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .